پاکستان کے اگلے وزیر اعظم مولانا فضل الرحمٰن : 22 کروڑ عوام کا منہ چڑانے والی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 04, 2017 | 08:48 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے یورپی ممالک کے سفراء کو جے یو آئی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں کوئی تفریق یا زبان اور نسلی امتیاز نہیں ٗہمیں ایک دوسرے کے حقوق اور خود مختاری اور آزادی کا احترام کرنا چاہیے۔

مفروضوں سے نکل کر اسلام کی اصل روح کو جاننا ہوگا ٗالیکشن ہمارے ملک کا تقاضا ہے ٗاپنے وقت پر پورا ہوگا ٗجب پورے ملک پر حکومت کروں گا تو میرے دور میں سب برابر ہونگے اور کرپشن کرپشن کی باتیں نظر نہیں آئیں گی ٗسی پیک ایک اچھا موقع ہے ہم دنیا سے معاشی تعلقات مثبت چاہتے ہیں ٗہمیں آگے چل کر ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ہوگا۔ پیر کو جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے یورپی ممالک کے سفراء سے ملاقات کی جس میں یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ فضل الرحمن نے جمعیت علمائے اسلام کی سیاسی سرگرمیوں اور صد سالہ تقریبات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی بعد ازاں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے یورپی ممالک کے سفراء کے اعزاز میں استقبالہ دیا گیا جس میں سات ممالک کے سفیر فن لینڈ کے کونسلر، پلڈاٹ اور یونیسف کے نمائندے ٗیورپی یونین، بلغاریہ، جرمنی، آسٹریا، رومانیہ کے سفیر ٗسپین اور پولینڈ کے سفیر اور فن لینڈ کے کونسلر شریک ہوئے استقبالیہ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ٗ سینیٹر طلحہ محمود، مولانا عطاالرحمان، آسیہ ناصر سمیت صوبائی عہدیداران بھی موجود تھے۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ غنیمت کا دن ہے کہ آج یورپی ممالک کے سفراء کے درمیان موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سفیروں کو بلانے مقصد جمعیت علماء اسلام کے اجتماع پر انھیں اعتماد میں لینا اور اسکے اغراض ومقاصد آپکے سامنے رکھنا ہے انہوںے کہاکہ ہم پر امید ہیں کہ یورپی یونین ممالک کے سفیر ہمارے اجتماع میں شرکت کریں گے۔ فضل الرحمن نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کی 1919 میں بنیاد ڈالی گئی مولانا نے کہاکہ پرامن اور سیاسی اور عدم تشدد پر مبنی جدوجہد کا آغاز کیا تھا ٗآج ہندوستان ایک ملک نہیں رہا ہم آج بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں