فیس بک کی دوستی نے ایک اور جان لے لی۔جانیے اس شخص کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا جو اسے موت کی آغوش میں لے گیا۔۔۔

2017 ,جولائی 2



نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل سوشل میڈیا کے ذریعے اجنبیوں سے راہ و رسم بڑھانے کا رواج بہت عام ہو گیا ہے۔ اس غیر محتاط رویے کی وجہ سے خواتین کو تو فراڈ اور بلیک میلنگ کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے لیکن اب صورتحال اس قدر خطرناک ہو چکی ہے کہ مرد بھی محفوظ نہیں رہے۔ ایک ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک تاجر کو انجنا کماری عرف انجنا منڈل نامی لڑکی نے فیس بک کے ذریعے دوست بنایا اور پھر اس کی دکان میں جا کر اسے قتل کر ڈالا ۔ 
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق محمد شمیم نامی شخص برتنوں کا تاجر تھا اور اس کی دوکان پھلواری شریف پولیس سٹیشن کی حدود میں کھوجا املک کے علاقے میں واقع ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ انجنا کماری اور شمیم کی دوستی فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی اور 12 مئی کی رات شمیم لڑکی کو رات اپنے پاس گزارنے کیلئے اپنی دوکان میں لایا تھا مگر یہ غلطی اس کی جان لے گئی۔ 
ملزمہ تاجر کو قتل کرنے کے بعد اس کی دوکان سے کیش اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئی تھی۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ عادی مجرم ہے اور غالباً اس طرح کی دیگر وارداتیں بھی کر چکی ہے۔ ملزمہ کو 27 جون کے روز مالسا لامی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ راجیش کمار نامی شخص کے ساتھ موجود تھی۔ پولیس کاخیال ہے کہ وہ راجیش کو بھی اپنا نشانہ بنانا چاہتی تھی تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں