فیس بک کا بڑھتا لا علاج مرض اب شادی شدہ زندگیاں تباہ کرنے لگا۔واقعہ جان کر آپ کو بھی اندازہ ہو جائے گا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 27, 2017 | 22:19 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کی سیشن عدالت میں خاتون نے ایک ایسے شخص کیخلاف درخواست دائر کی ہے جوکہ اس کے نام سے مبینہ طور پر فیس بک اکاﺅنٹ چلا رہاہے جس کے باعث خاتون اور اس کے شوہر میں کافی غلط فہمیاں پیدا ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق شگفتہ رانی نامی خاتون نے درخواست میں کہاہے کہ جب اس کے شوہر نے فیس بک پر میرے نام سے اکاﺅنٹ دیکھا اور اس پر میری تصویر بھی لگی ہوئی تھی تو اس کے شوہر نے نا صرف اس بات پر اسے گھر سے نکال دیاہے بلکہ وہ علیحدگی کیلئے بھی غور کر رہاہے ۔خاتون کا کہناتھا کہ وہ کافی عرصہ سے سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہے اور راجا خلیل نامی شخص نے میرے اصلی اکاﺅنٹ سے میری تصویر حاصل کی اور ایک جعلی اکاﺅنٹ بنا لیا ۔خاتون کا کہناتھا کہ مجھے اس وقت پتا چلا جب اس نے میرے بھائی کو فیس بک پر دوستی کیلئے پیغام بھیجا جبکہ اس شخص نے کئی اور شخصیات کو بھی ایسا ہی پیغام بھیجا ۔شگفتہ کا کہناتھا کہ اس کی اس حرکت کے باعث نہ صرف اس کی شادی برباد کر دی بلکہ اسے کئی قسم کی شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑرہاہے۔خاتون نے مطالبہ کیاہے کہ ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے ۔ اور ایسے کرنے والے افراد کا جلد سے جلد پتہ لگوایا جائے تاکہ کسی اور کی زندگی تباہ نہ ہو۔