’کل ایک گھنٹے کیلئے فیس بک چلنا بند ہو گئی تو ایک عرصے بعد میں نے بالآخر۔۔۔‘شہری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

2017 ,اگست 27



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کا جادو آج کی نوجوان نسل کے سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ جسے دیکھو اس کی نظریں موبائل فون کی سکرین پر جمی ہوتی ہے جو راہ چلتے بھی اس سے نہیں ہٹتیں، خواہ سامنے کھمبے سے ہی ٹکرا جائیں۔ سوشل میڈیا پر پوری دنیا سے رابطے کے اس شوق نے نوجوانوں کو گھر میں موجود ماں باپ اور بہن بھائیوں سے بیگانہ کر دیا ہے۔ آج کچھ عرصے کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام دونوں طویل وقت کے لیے بند رہیں جس پرنوجوانوں کو کچھ فرصت ملی اور ان کی ’ملاقات‘ اپنے گھر والوں سے ہوئی جس کا تجربہ شیئر کرنے کے لیے وہ ٹوئٹر پر چلے گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈیو میٹل نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”انسٹاگرام اور فیس بند ہونے کی وجہ سے میں بور ہو گیا تو میں نے پہلی بار صحیح معنوں میں اپنے خاندان والوں سے گفتگو کی، وہ بہت اچھے لوگ لگ رہے تھے۔“

ڈینیسی پیلیشوس نامی ایک لڑکی نے لکھا کہ ”واقعی، جب انسٹاگرام اور فیس بک بند ہوتے ہیں تو لوگ ٹوئٹر پر آ جاتے ہیں کہ کہیں وہ پاگل ہی نہ ہو جائیں۔“رپورٹ کے مطابق آج (بروز اتوار) فیس بک اور انسٹاگرام دونوں بیک وقت سوا2بجے ڈاﺅن ہو گئیں۔ بعض صارفین نے جب سائن ان ہونے کی کوشش کی تو انہیں جواب ملا کہ ہم ویب سائٹ کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، کچھ دیر بعد کوشش کیجیے گا، جبکہ باقی جگہوں پر خالی سکرین نظر آتی رہی۔ تاہم ساڑھے 3بجے یہ مسئلہ حل کر لیا گیا اور دونوں تک صارفین کو رسائی حاصل ہو گئی۔

متعلقہ خبریں