کترنیہ کیف کا نئی دنیا میں قدم ، مداحوں نے بھی سرپرائزدیدیا

2017 ,اپریل 29



 
 
ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ)کترنیہ کیف کا نئی دنیا میں قدم ، مداحوں نے بھی سرپرائزدیدیا ، بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا سوشل میڈیا استعمال کرنے کا شوق دن بہ دن زیادہ بڑھ رہا ہے، فیس بک پر اپنا آفیشل اکاوءنٹ بنانے کے بعد اب وہ انسا گرام کی دنیا میں بھی داخل ہوچکی ہیں۔کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کردی، جس پر اداکارہ نے لکھا ’نیا آغاز‘۔اداکارہ کی اس تصویر کو اب تک بے شمار
مداح لائک کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ کترینہ کیف نے گزشتہ سال اپنی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنا فیس بک اکاوءنٹ بنایا تھا۔انہوں نے چند روز قبل بک پر مداحوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس پر انسٹاگرام پر ڈیبیو کرنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔کترینہ کیف کے انسٹاگرام اکاوءنٹ کو اب تک 5 لاکھ سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں