2019 ,نومبر 11
ایک روز آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللّٰه عنہا کے پاس تشریف لائے اور ان کی گُڑیوں کو دیکھ کر اِستفسار فرمایا:
'' یہ کیا ہے؟ ''
اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صِدیقہ رضی اللّٰه عنہُ نے عرض کِیا:
'' میری گُڑیاں ہیں۔ ''
آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے ان گُڑیوں میں ایک گھوڑا مُلاحظہ فرمایا جس کے دو پَر تھے۔فرمایا:
'' ان کے درمیان کیا نظر آتا ہے؟ ''
عرض کی:
'' گھوڑا۔ ''
فرمایا:
'' اس کے اوپر کیا ہے؟ ''
عرض کی دو پَر۔ ''
فرمایا:
'' گھوڑے کے دو پَر۔۔۔؟ ''
حضرت عائشہ صِدیقہ رضی اللّٰه عنہا نے عرض کِیا:
'' کیا آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے نہیں سُنا کہ حضرت سُلیمان علیہ السّلام کے گھوڑے پَروں والے تھے۔ ''
حضرت عائشہ صِدیقہ رضی اللّٰه عنہا فرماتی ہیں کہ:
'' اس پر آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے اتنا تبسُّم فرمایا کہ میں نے دندانِ مُبارک کی زیارت کر لی۔ ''
( مدارج النبوّت،قسم پنجم،باب دوم،درذِکرِ ازواجِ مطہرات،جِلد ۲،صفحہ ٤۷۱ )