شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کا دیوالی کے موقع پر شاندار ہلا گلا

2017 ,اکتوبر 22



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے فنکار ایک جگہ جمع ہوجائیں تو اپنی نٹ کھٹ شرارتوں اور شاندار پرفارمنسس کے باعث تقریب کو چار چاند لگادیتے ہیں۔ ایسا ہی منظر دیوالی کے موقع پر دیکھا گیا جب دیوالی پارٹی میں شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کے ڈانس نے نا صرف تقریب میں دھمال ڈال دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچادی ہے۔ 

دیوالی پارٹی میں شاہ رخ خان سمیت کئی فلمی ستاروں نے شرکت کی جہاں شاہ ر خ خان اور رنبیر کپور نے مشہور بالی ووڈ گانے بولے چوڑیاں پر رقص کرکے سماں باندھ لیا۔

متعلقہ خبریں