تھائی لینڈ : سالانہ فیسٹیول پر فضا میں سینکڑوں راکٹ چھوڑے گئے

2017 ,جولائی 14



تھائی لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک): تھائی لینڈ میں سالانہ راکٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،شاندار افتتاحی پریڈ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی،اس موقع پر عجیب و غریب اشکال کے سینکڑوں راکٹ فضاء میں چھوڑے گئے۔

تھائی لینڈ کے قصبے فینم فرائے میں سالانہ راکٹ فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا، میلے کے افتتاح پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے موسیقی اور رقص کا لطف اٹھایا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی فصل کی کٹائی کے موقع پر شکریہ کے طور پر منائے جانے والے اس منفرد میلے کیلئے مقامی افراد نے ہاتھوں سے دلچسپ و عجیب ڈیزائنز والے راکٹ تیار کیے۔

منفرد اسٹائل کے راکٹس تیار کرنے کیلئے چیڑ کے درخت کے تنوں کو خالی کرکے اُن میں دھماکہ خیز مواد بھرا گیا۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس میلے کے دوران راکٹوں کو بعد ازاں جب آسمان کی طرف چھوڑا گیا تو آسمان دلکش نقوش سے سجا نظر آیا۔

متعلقہ خبریں