سڈنی میں منایا گیا انتہائی شرمناک میلہ۔۔۔ جس میں ہر مرد اور عورت کو آنے کی اجازت ہے۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 19, 2017 | 20:53 شام
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وقت تھاجب حضرت انسان جنگلوں میں جانوروں کی طرح برہنہ زندگی گزارتا تھا۔آج صدیوں کا ارتقائی سفر کرکے اس جدید تہذیب تک پہنچا ہے جس میں لوگوں کے جسم پر پورے کپڑے ہوتے ہیں، مگر اہل مغرب کی لباس سے بیزاری دیکھ کر لگتا ہے کہ اب حضرت انسان نے ترقی معکوس کا سفر شروع کر دیا ہے۔ کئی مغربی ممالک میں ایسے شرمناک فیسٹیول ہوتے ہیں جن میں لوگ برہنہ حالت میں شرکت کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک سالانہ تہوار آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منایا جاتا ہے۔ یہ برہنہ پیراکی کا تہوار ہے جس کا نام ”سڈنی سکنی اوشن سوِم“ ہے۔اس تہوار کا آغاز گزشتہ دنوں سڈنی ہاربر نیشنل پارک میں ہوا جس میں آسٹریلیا بھر سے1ہزار سے زائد مردوخواتین نے شرکت کی اور برہنہ ہو کر پیراکی کی۔اس تہوار میں لوگوں کو 300یا 900میٹر پیراکی کے کورس کروائے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس اس فیسٹیول میں آسٹریلیا کے نیورو سرجن چارلی ٹو، ورلڈ چیمپئن سرفر لینی بیکلے اور معروف مصنف نیگل مارش نے بھی شرکت کی۔ بیکلے کا کہنا تھا کہ ”اس فیسٹیول میں جو شخص بھی آنا چاہے آ سکتا ہے اور لباس سے آزادی اور فطرت سے قربت کا لطف اٹھا سکتا ہے۔“ بے شرمی کی تمام حدیں بس اسی پر ختم ہو رہی ہیں۔۔۔