آپ نے کس عمر میں پہلی مرتبہ کوئی فحش فلم دیکھی، اس سوال کے جواب اور آپ کے مستقبل کے درمیان انتہائی گہرا تعلق سائنسدانوں نے بے نقاب کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر تھا کہ کم عمری میں فحش فلمیں دیکھنا شروع کر دینے والے مردوں کا عورتوں کے متعلق رویہ ’پلے بوائے‘ کی طرح کا ہوتا ہے لیکن سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس تاثر کو یکسر غلط ثابت کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 330مردوں سے سوال کیا کہ انہوں نے زندگی میں کب فحش فلمیں دیکھنی شروع کیں؟ اور ساتھ ہی ان کے خواتین کے ساتھ روئیے کے متعلق بھی سوالات کیے اور ان کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ان نتائج میں معلوم ہوا کہ جو مرد اوائل عمری میں فحش فلمیں دیکھنے لگتے ہیں، آئندہ زندگی میں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خواتین پر حاوی رہیں اور تعلق طویل چلے۔ اس کے برعکس جو زندگی میں دیر سے فحش فلمیں دیکھنا شروع کرتے ہیں ان کا خواتین کے متعلق رویہ پلے بوائے جیسا ہو جاتا ہے اور وہ طویل تعلق کی بجائے عمومی جنسی تعلق کو ترجیح دینے لگتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ الیسا بیسچ مین کا کہنا تھا کہ ”ان تحقیقاتی نتائج سے مزید کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں کیونکہ یہ انتہائی غیرمتوقع اور عام تاثر کے برعکس نتائج ہیں۔ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کم عمری میں فحش مواد دیکھنے والے اوسطاً13.37سال کی عمر سے یہ مواد دیکھنے لگتے ہیں جبکہ بڑی عمر میں یہ کام شروع کرنے والے اوسطاً 26سال سے زائد عمر کو پہنچ کر فحش مواد دیکھنا شروع کرتے ہیں۔“