فحش فلمیں خواتین پر کیا اثرات ڈالتی ہیں؟ پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے خوفناک انکشاف کردیا

2017 ,اکتوبر 23



اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں پر فحش فلموں کے مضراثرات پر کئی تحقیقات ہو چکی ہیں لیکن خواتین پر ان کے اثرات جاننے کے لیے بہت کم کام کیا گیا ہے۔ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس حوالے سے خوفناک انکشاف کر دیا ہے۔ ویب سائٹ انڈی 100کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی یونیورسٹی آف کیوبیک کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”فحش فلمیں خواتین کی جنسی صحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ جو خواتین فحش فلمیں دیکھتی ہیں وہ جنسی عمل کے غیرحقیقی طریقوں کی طرف راغب ہو جاتی ہیں اوراپنے شریک حیات میں ان کی دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔“ لیا جے سیگوئن کی سربراہی میںاس ٹیم نے تحقیقاتی سروے میں سینکڑوں خواتین سے سوالات کیے اور نتائج مرتب کیے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ”فحش فلمیں دیکھنے والی خواتین کی اپنے شریک حیات سے توقعات بہت مختلف اور غیرحقیقی ہو جاتی ہیں، ان کے لیے جنسی عمل کے دوران شریک حیات پر توجہ مرکوز رکھنا مشکل ہوجاتا ہے اور وہ بہت زیادہ تھکاوٹ اور ذہنی پریشانی کا شکار رہنے لگتی ہیں۔“

متعلقہ خبریں