انٹرنیٹ پر کتنے گھنٹے کی فحش فلمیں موجود ہیں اور 10 سال پہلے یہ دورانیہ کل کتنا تھا؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گےاور دیکھنے والوں کی تعداد جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔

2017 ,مئی 29



لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو فحش فلمیں پہلے بھی موجود ہوتی تھیں لیکن انٹرنیٹ کی آمد کے بعد تو گویا اس بے حیائی کا سیلاب آ گیا ہے۔ انٹرنیٹ پر ان کی تعداد میں کیسا طوفانی اضافہ ہوا ہے اس کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ 2007 میں جب انٹرنیٹ کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ کا آغاز ہوا تو اس پر مجموعی طور پر 134 گھنٹوں کی ویڈیوز تھیں، لیکن اب اس میں 35 سو گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ صرف گزشتہ ایک سال کے دوران 476291 گھنٹوں پر مشتمل ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں، یعنی ان ویڈیوز کو یکے بعد دیگرے چلایا جائے تو 94 سال تک ختم نہیں ہونگی ۔صرف اس ایک ویب سائٹ پر اس وقت کل 15 لاکھ گھنٹوں پر مشتمل ویڈیوز موجود ہیں ، یعنی اگر کوئی ان تمام ویڈیوز کو دیکھنا چاہے تو اسے 173 سال درکار ہونگے۔ ان میں سے تقریبا 30 لاکھ ویڈیوز ایسی ہیں جو پروفیشنل فحش اداکاروں کی بجائے عام لوگوں نے بنا کر اپ لوڈ کی ہیں۔ 
ویب سائٹ پر کئے جانے والے کمینٹس کی کل تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے۔ 10 سال قبل تمام ویڈیوز ڈیسک ٹاپ کمپیوٹروں پر دیکھی جاتی تھیں لیکن اب 75 فیصد ویڈیوز موبائل فون پر دیکھی جاتی ہیں۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں