سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی خبر فلم مولا جٹ کے ری میک کے اعلان کی حقیقت جا ن کر مداحوں کے دل ٹوٹ گئے

2018 ,جون 6



اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) گزشتہ دنوں اس  خبر نے سوشل میڈیا پر خوب تہلکہ مچائی رکھا کہ فلم ’وار‘ کی کامیابی کے ساتھ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے والے بلال لاشاری نے اب مولاجٹ 2 بنانے کیلئے کمر کس لی ہے۔

جو عنقریب سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔ وائرل ہوئی اس خبر میں تو یہاں تک کہا گیا کہ فوادخان اور حمزہ علی عباسی اس فلم میں مولاجٹ اور نوری نت کا مشہورِزمانہ کردار ادا کریں گے۔ جبکہ مکو جٹی اور دارونتی کا کردار ادا کرنے کیلئے مائرہ خان اور حمائمہ ملک کو سائن کیا گیا ہے۔ اور یہ بھی کہ اس فلم کو پنجابی میں ہی فلم بند کیا جائے گا۔ مگر مداحوں کے دل اس وقت ٹوٹ گئے تھے جب بلال لاشاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنا اہم پیغام دیتے ہوئے اس خبر کو محض افواہ قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا ’ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام تر افواہیں غلط ہیں۔ نہ کوئی مولا جٹ 2ہے، نہ ہی کوئی سیکوئل اور نہ ہی کوئی ری میک۔‘

متعلقہ خبریں