چینی فلم وولف واریئر ٹو چینی باکس آفس پر چھائی رہی۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

2017 ,اگست 5



بیجنگ (مانیٹرنگ رپورٹ) چین کی ایکشن فلم وولف واریئر ٹو چینی باکس آفس پر چھائی رہی ، فلم افریقہ کے جنگ زدہ علاقوں کی کہانی بیان کرتی ہے،27جولائی کو اسے نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور اس نے ایک ہفتہ کے اندر 2ارب یوآن سے زیادہ کا کاروبار کیا ، توقع ہے کہیہ فلم باکس آفس پر 3.8ارب یوآن (565ملین ڈالر ) کا کاروبار کرے گی جو دنیا کی سب سے بڑی فلم مارکیٹ میں ایک نیا ریکارڈ ہو گا، وولف واریئر ٹو ڈوبان میں دس پوائنٹس میں سے 7.5پوائنٹس حاصل کئے ہیں، ڈوبان ایک مقبول عام چین کا فلمی ریٹنگ پلیٹ فارم ہے۔

متعلقہ خبریں