عامر خان کے انکار کرنے کے بعد اب  فلم ’’سیلوٹ‘‘ میں کس کو کاسٹ کرلیا گیا؟

2017 ,دسمبر 12



ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے مسٹر پروفیکشنسٹ عامر خان کے انکار کے بعد فلم ’سیلوٹ‘ کے لیے حامی بھرلی۔ عامر خان نے بھی بھارت کے پہلے خلا باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’سیلوٹ‘ سائن کرلی تھی جس کی شوٹنگ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے بعد شروع ہونی تھی لیکن اب عامر خان نے اچانک ہی فلم چھوڑ دی ہے۔ عامر خان فلم کی کہانی میں کچھ تبدیلیاں چاہتے تھے لیکن فلم کی تخلیقی ٹیم ان تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھی جس پر مسٹر پرفیکشنسٹ نے فلم کو ہی خیر باد کہہ دیا ہے۔
عامر خان کے فلم چھوڑنے کے بعد رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے فلم میں کاسٹ کیے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں عامر کی جگہ شاہ رخ کو فائنل کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں