کنگنا رناوت نے منظر عام پر آتے ہی تہلکہ خیز انکشافات کردئیے

2017 ,دسمبر 11



 
ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ دپیکا کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنا غلط ہے۔ بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ مجھے سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 
کنگنا رناوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دپیکا کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنا غلط ہے لیکن اس میں کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ جب میری بہن سکول میں تھی تو اس پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی گئی اور میرے ساتھ جو اس انڈسٹری میں ہو رہا ہے اس سے تو سب ہی واقف ہیں۔ یاد رہے کہ فلم ساز نے دپیکا پڈوکون کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے بھارتی حکومت کے نام ایک درخواست دائر کی، جس پر بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں نے دستخط کیے۔

متعلقہ خبریں