کیا آپ جانتے ہیں یہ نامور بھارتی اداکار کون اور آج کل کیا کر رہے ہیں؟

2017 ,مئی 10



 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) اداکار اور اداکارائیں سینئر ہو یا نئے ہیرو اور مرکزی کرداروں میں آنا چاہتے ہیں لیکن سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ وہ اپنی عمر کے حساب سے کردار کرنا چاہتے ہیں۔بولی ووڈ میں گزشتہ 25 سال سے مختلف کردار نبھانے والے 55 سالہ سنیل شیٹھی کا ماننا ہے کہ ہر عمر کا اپنا مزہ اور وقت ہوتا ہے، اب وہ عمر کے اس حصے میں پہنچ چکے ہیں،
جہاں وہ ناچنے اور گانے جیسے کردار ادا نہیں کرنا چاہتے۔سنیل شیٹھی نے کہا کہ وہ اپنی عمر کے حساب سے کردار کرنا چاہتے ہیں، اس لیے وہ ایک والد اور آفیسرز جیسے کردار کرنا چاہتے ہیں، وہ درختوں کے جھرمٹ میں دوڑنے والے کردار نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ جب وہ بولی ووڈ میں آئے تو شادی شدہ تھے، اب وہ 24 سالہ بچوں کے والد ہیں، اور انہوں نے یہ باتیں کبھی نہیں چھپائیں۔
 

متعلقہ خبریں