مشکلات میں گھری ’’پدماوتی ‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آگئی

2017 ,نومبر 23



ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ)بالی ووڈ سٹارز دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی فلم ’’پدماوتی‘‘ آئندہ سال 12 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پدماوتی یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھی۔

 لیکن ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث اس کی ریلیز موخر کردی گئی تھی تاہم اب فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ عام طور پر بالی ووڈ میں نئے سال کے پہلے ہفتے کوئیبڑی فلم ریلیز نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ دپیکا نے 5 جنوری کا انتخاب نہیں کیا جو اتفاق سے ان کی سالگرہ کا دن بھی ہے ، پروڈکشن کمپنی نے فلم کی ریلیز کو مزید تاخیر سے بچاتے ہوئے جنوری کے آخری ہفتے کا انتخاب کیا تھا کیونکہ 26 جنوری کو بھارت میں یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے اور اس دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے لیکن اس ہفتے اکشے کمار کی فلم بھی ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ فلم کو جنوری کے دوسرے ہفتے میں ریلیز کیا جائے۔

متعلقہ خبریں