فسطائی مودی کشمیر میں ظلم و بربریت اور سفاکیت کابھیانک باب رقم کر رہا ہے،فردوس عاشق اعوان

2019 ,اگست 31



 شاسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فسطائی مودی کشمیر میں ظلم و بربریت اور سفاکیت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے، کشمیر میں بھارت نے زند گی اجیرن بنا دی ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پوری قوم نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا، عمران خان نے قوم کے حقیقی جذبات کو دنیا تک پہنچاتے ہوئے آخری دم تک مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کے آہنی عزم کا اعادہ کیا۔

    متعلقہ خبریں