بد نصیب بیٹے نے قرآن پاک کی تلاوت کرتی ماں کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 10:12 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)کوئٹہ کے پشتون آباد میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا ، پولیس نے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق پشتون آباد کے علاقے بلوچ خان چوک کے رہائشی نوجوان نے گھریلو رنجش کی بناء پر اپنی 55 سالہ والدہ بی بی سوز پر اس وقت پسٹل سے فائرنگ کردی جب وہ قرآن مجید کی تلاوت کر رہی تھی۔ فائرنگ سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی موت 2 گولیاں لگنے سے ہوئی ، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے ک

ر دی گئی جبکہ پشتون آباد پولیس تھانے کے عملے نے ملزم شراف الدین کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔+