شارجہ(مانیٹرنگ)تین مسلسل ٹی 20میں شکست دینے کے بعد پاکستان نے ویسٹ انڈیز کوپہلے ون ڈے میں بھی آﺅکلاس کرکے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے بریتھویٹ اور چارلیس نے اوپننگ کی۔ تاہم چارلس 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 21 گیندیں کھیل کر 20 رنز بنا کر عامر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ بریتھویٹ 1 چوکے کی مدد سے 38 گیندیں کھیل کر 14 رنز بنا کر حسن کی گ
یند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ براوو نے 28 گیندیں کھیل کر 12 رنز بنائے اور نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔سیموئلز نے 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 59 گیندیں کھیل کر 46 رنز بنائے اور وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو ئے جبکہ ریمڈن نے 1 چوکے کی مدد سے 16 گیندیں کھیل کر 8 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ ان کے بعد پولارڈ بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے 1 چھکے کی مدد سے 7 گیندیں کھیل کر 9 رنز بنائے اور نواز کی گیند پر شرجیل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ ان کے بعد ہولڈر بیٹنگ کرنے آئے جو 1 کے انفرادی سکور پر عماد کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کارلوس بریتھویٹ نے 2 چھکوں کی مدد سے 16 گیندیں کھیل کر 15 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس سے قبل پاکستان کی اننگزکاآغازکپتان اظہر علی اور شرجیل خان نے کیا اور کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے گیبریئل کی گیند پر ریمڈن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ کپتان کے پویلین جانے کے بعد شرجیل خان اور بابر اعظم نے ہراعتماد بیٹنگ کا آغاز کیا۔ شرجیل خان نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 43 گیندیں کھیل کر 54 رنز بنائے اور بین کی گیند پر نرائن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے۔بابر اعظم نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 131 گیندیں کھیل کر 120 رنز بنائے اور بریتھویٹ کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھون کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ شعیب ملک نے 12 گیندیں کھیل کر صرف 6 رنز بنائے ۔ سرفراز احمد نے 1 چوکے کی مدد سے 45 گیندیں کھیل کر 35 رنز بنائے ۔ محمد رضوان نے 1 چوکے کی مدد سے 12 گیندیں کھیل کر 11 رنز بنانے کے بعد گیبرئیل کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہو گئے۔ان کے بعد عماد وسیم بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 19 گیندیں کھیل کر 21 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ بابر اعظم کے آﺅٹ ہونے کے بعد محمد نواز بیٹنگ کرنے آئے جو 5 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے تھے کہ فلڈ لائٹس فیل ہونے کے باعث میچ روک دیا گیا کچھ دیر بعد لائٹس ٹھیک ہو گئیں اور میچ دوبارہ شروع ہو گیا۔ لیکن میچ کو 49 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔عماد اور نواز دوبارہ بیٹنگ کرنے آ ئے تو عماد آﺅٹ ہوگئے اور انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 24 گیندیں کھیل کر 24 رنز بنائے۔ وہاب ریاض صفرپرآﺅٹ ہوئے۔ محمد نواز 1 چھکے کی مدد سے 19 گیندیں کھیل کر 19 رنز بنانے کے بعد بریتھویٹ کی گیند پر ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ محمد عامر 3 کے انفرادی سکور پر ناٹ آﺅٹ رہے اور حسن علی 2 کے انفرادی سکور پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ یوں پاکستان نے 49 اوورز کے اختتام پر 284 رنز بنائے لیکن چونکہ میچ کو 49 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا لہٰذا امپائرز کی جانب سے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دیا گیا جوکہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم پورانہ کرسکی اورپاکستان نے میچ 111رنزکی واضح برتری سے جیت لیا