امریکا میں ’’اوباما‘‘نامی مچھلی کی دریافت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 26, 2016 | 21:23 شام

ہوائی(مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی ساحل سے اس سال دریافت ہونے والی ایک خوبصورت مچھلی کا سائنسی نام ’’ٹوسانیوڈیس اوباما‘‘ رکھ دیا گیا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ میں امریکی صدر بارک اوباما کے کردار کا اعتراف ہے۔یہ مچھلی اس سال جون میں امریکی ریاست ہوائی کے سمندر میں تقریباً 90 میٹر گہرائی سے دریافت کی گئی جسے وہاں کے بشپ میوزیم سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ایک نئی مچھلی کے طور پر شناخت کیا اور اب اسے ’’اوباما‘‘ نام دے دیا ہے۔یہاں کے قدرتی م

احول میں رہنے والی جاندار انواع کے تحفظ میں بارک اوباما نے خصوصی دلچسپی لی تھی اور ان کے عہدِ صدارت میں یہاں کا ماحول پہلے سے کہیں بہتر ہوگیا ہے۔ اسی بناء پر وہاں کے سائنسی ماہرین نے نودریافتہ مچھلی کا نام ’’اوباما‘‘ رکھا ہے تاکہ ماحول کو بہتر بنانے میں بارک اوباما کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کا اعتراف کیا جاسکے۔