شریف فیملی فلیٹس کے کاغذات بنانے والے وکیل کو عمرانیوں نے دریافت کرلیا گواہی دینے پر تیار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 04:42 صبح

لندن (ننوائے وقت ) تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کیس پر بابر اعوان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے تصدیق کی پانامہ لیکس کیس میں بابر اعوان تحریک انصاف کے وکیل ہونگے۔ مزید برآں چیئرمین عمران خان نے لندن میں ایک روز قیام بڑھا دیا، وہ کل بروز منگل لاہور آئینگے۔ علاوہ ازیں نعیم الحق نے بتایا کہ وزیر اعظم کے جوابات میں تضاد ہے۔ شریف فیملی کے فلیٹس کے کاغذات بنانے والے وکیل سے ملاقات ہوئی ہے۔ وکیل نے 1992-93ءمیں فلیٹس کے کاغذات تیار کئے تھے۔ وکیل نے فلیٹس کی خریداری ک

ے شواہد دکھانے کی خود آفر کی، وکیل نے کہا کلثوم نواز نے 1992-93ءمیں خود آ کر فلیٹس کا معائنہ کیا جب تک شواہد نہ آجائیں کچھ نہیں کہہ سکتے۔