شہزادہ فلپ کا شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان

2017 ,اگست 2



برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ نے اپنی شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا، ڈیوک آف ایڈنبرا کے اعزاز کے ساتھ وہ آخری بار شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ نے شاہی ذمہ داریوں سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کے پاس ڈیوک آف ایڈنبرا کا شاہی اعزاز ہے جس سے وہ سبکدوش ہو جائیں گے۔ 10 جون 1921 کو شاہی خاندان میں جنم لینے والے شہزادہ فلپ نے 1939 میں برٹش رائل نیول کالج سے گریجویٹ کرنے کے بعد دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی بحریہ میں خدمات سر انجام دیں۔ 20 نومبر 1947 کو فلپ مانٹ بیٹن کی شادی شہزادی الزبتھ سے انجام پائی اور شہنشاہ جارج چہارم نے ان کو ڈیوک آف ایڈنبرا کے اعزاز سے نوازا۔1952 میں شہزادہ فلپ رائل نیوی سے الگ ہو گئے اور خود کو شاہی ذمہ داریوں کے لیے وقف کر دیا۔ جون 2011 میں اپنی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر ملکہ الزبتھ نے اپنے شوہر کو لارڈ ہائی ایڈمرل کا خطاب دیا۔ مئی 2017 کو شہزادہ فلپ نے اپنی شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

متعلقہ خبریں