“ڈالرگرل” کے بعد “فلاورگرل” میدان میں آ گئی: محترمہ نے کیا کارنامہ سرانجام دیا ہے؟ آپ بھی جانئے

2017 ,مارچ 29



اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید نے اپنی شاندار گائیکی کی بدولت متحدہ عرب امارات میں دھوم مچاکر رکھ دی۔سونیا مجید نغمہ نگاری کے علاوہ موسیقاری میںبھی کمال مہارت رکھتی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق شاندار گلوکاری پرلاہور سے تعلق رکھنے والی اس گلوکارہ کو” فلاور گرل“ کا خطاب ملا۔بے شمار گیتوں میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگا کر سونیا مجید نے میوزک انڈسٹری میں بہت تیزی سے اپنا مقام بنایا۔سونیا مجید کی شناخت اگرچہ خود اس کی لوچ دار آواز ہے جوپوپ موسیقی، فوک اور میلوڈی نغمات کی بہترین ادائیگی میںا±ن کی مدد دیتی ہے مگر ساتھ ہی نغمہ نگار اور میوزک ترتیب دینے کا سہرا بھی ا±ن کو جاتا ہے۔ انہوں نے کئی نغمات کی دھن اور شاعری خود ترتیب دی ہے۔یواے ای کی میوزک انڈسٹری میں سونیا مجید کی مدھر آواز کی بدولت انہیں” امن کی آواز“ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا یہی وجہ ہے کہ آج ا±ن کی آواز کا جادو بالی ووڈ میں سر چڑھ کر بولنے لگاہے۔میوزک انڈسٹری کے ذریعے انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوستانہ و سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی فعال کردار ادا کیا۔بہترین گلوکارہ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی سونیا مجید نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے بالی وڈ میں بھی اپنی جگہ بنالی اور بہت جلد سونیا کی خوبصورت آواز بھارتی فلموں میں گونجنے والی ہے جبکہ دنیائے موسیقی کی نامور شخصیت ارمان ملک کے ساتھ کنسرٹ میں بھی وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں گی۔
 

متعلقہ خبریں