اڑنے والی فلائنگ ٹیکسی متعارف کروادی گئی، یہ کتنے کلو میٹر تک سفر کرسکتی ہے؟ جانئے اس خبر میں

2019 ,ستمبر 17



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) جرمن کمپنی کی جانب سے 110کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والی فلائنگ ٹیکسی متعارف کروا دی گئی ہے۔ فلائنگ ٹیکسی نے جرمنی میں اپنی پہلی آزمائشی اڑان بھری اور کامیابی سے مقررہ فاصلہ طے کیا۔ اس فلائنگ ٹیکسی میں اٹھارہ پنکھے نصب کئے گئے ہیں۔ ٹیکسی میں دو افراد باآسانی 35کلومیٹر تک کا سفر کر سکتے ہیں۔
جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ فضائی ٹیکسی سے آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اور سڑکوں پر ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا پانے کیلئے فلائنگ ٹیکسی آنے والے وقت میں بہت کامیاب ہوگئی۔

متعلقہ خبریں