دھند انسانی جانوں کی دشمن۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 10, 2016 | 22:12 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):ملتان میں شجاع آباد روڈ پر دھند کے باعث گاڑی نہر میں جاگری۔ نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر سے تمام افراد کی لاشیں نکال لیں گئیں ہیں۔دوسری جانب وہاڑی شہر اور اس کے گردونواح میں دھند سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کے مطابق پيرمراد كے قريب ٹریفک حادثہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھر لاہور میں بھی شدید دھند کے باعث ایم 3 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ شدید دھند کے باعث ایم 4فیصل آباد سے

گوجرہ تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پر سفر کرنے والوں کو فوک لائٹس کے استعمال کی ہدائت کردی گئی ہے۔