شدید دھند: لاہور سے اسلام آباد موٹر وے پر کیا صورتحال ہے ؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 30, 2016 | 05:51 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب میں شدید دھند کا سلسلہ برقرا ر ہے جس کے باعث لاہور ،اسلام آباد موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے جب کہ فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔

موٹر وے حکام کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے دھندنے موٹر وے پر ڈیرے جما رکھے ہیں اور تاحال فضا میں دھویں کی سفید چادر تنی ہوئی ہے۔ لاہور سے شیخوپورہ ، پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد اور گوجرہ تک موٹر وے بند ہے۔ کمال پور انٹرچینچ سے پنڈی بھٹیاں اور گوجرہ سے فیصل آباد سیکشن بھی متاثر ہوا ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہ

نا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔جھنگ اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ کوٹ مومن اور گرد و نواح میں شدید دھند رہی ، حد نگاہ صفر رہی ۔دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائٹ آپریشن جزوی طور پرمتاثر ہوا