سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے خطے کو درپیش ایک سنگین خطرے کی نشاندہی کردی

2019 ,اگست 26



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ اس وقت خطرہ یہی نظر آتاہے کہ پا ک بھارت جنگ روایتی سے ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ دنیا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ جوبھی حالات ہوں ،اس میں امکانات کومدنظر رکھنا پڑتاہے ، اس وقت خطرہ یہی نظر آتاہے کہ پا ک بھارت جنگ روایتی سے ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔ انہوںنے ایسے میں معاملات کو ٹھنڈا رکھنا ہوتا ہے اور کوشش کرنی ہوتی ہے کہ مذاکرات شروع ہوجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر مشروط مذاکرات چاہتاہے لیکن بھارت مذاکرات نہیں کرناچاہتا اور یہی مودی نے ٹرمپ کے ساتھ رونا رویا ہے اورٹرمپ کو ثالثی کا نہیں میں جواب دیدیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جو گفتگو ہم نے سنی ہے وہ بہت دھیمی تھی جو ایک غیرفطرتی انداز میں تھی ۔

    متعلقہ خبریں