افغانستان میں پھر فرینڈلی بمباری نے ۵ افغان فوجیوں کی جان لے لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 02, 2016 | 05:15 صبح

افغان فضائیہ کی اپنے ہی فوجوں پر بمباری میں ۵ فوجی مارے گئے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بتایا کہ صوبہ فرح کے علاقے کینسک میں طالبان سے نبرد آزما افواج نے فضائی مدد طلب کی لیکن فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے غلطی سے اپنی ہی فوج پر بمباری کردی۔انہوں نے کہا کہ ہدف کے غلط تعین کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر نے افغان فوج کی چوکی پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 5 فوجی اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا ۔دوستانہ فائرنگ’ کا سب سے بدترین حملہ گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا جب صوبہ لوگر میں افغان چوکی پر امریکی
فضائی کارروائی کے نتیجے میں 10 افغان فوجی مارے گئے تھے۔