سو کی ہیرا پھیری پرچالیس لاکھ جرمانہ بونس میں تین ماہ قید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 15, 2016 | 12:01 شام

دبئی (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں مقامی عدالت نے ایک ایشیائی شہریت رکھنے والے ڈرائیور کو 3 ماہ قید، 1.5 لاکھ درہم (تقریبا 40 ہزار امریکی ڈالر) جرمانے اور ملک سے بے دخلی کی سزا سنائی ہے۔ عربی روزنامے "الامارات الیوم" کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ ملزم نے پارکنگ کی فیس سے بچنے کے لیے دو مرتبہ الیکٹرونک پارکنگ ٹکٹ میں جعل سازی کی تھی جن کی مجموعی رقم 4 درہم (تقریبا 1 ڈالر) بنتی ہے۔
دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک تفتیش کار نے گاڑیوں پر لگے ٹکٹوں کے معائنے کے دوران دو درہ

م کے ایک ٹکٹ پر شک کا اظہار کیا تھا۔ باریک بینی سے جائزہ لینے پر ٹکٹ کی تاریخ میں واضح جعل سازی کا انکشاف ہو گیا۔ تاہم تفتیش کار کی غفلت سے ڈارئیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دو روز بعد اسی علاقے میں مذکورہ ملزم نے ایک مرتبہ پھر اس حرکت کو دہرانے کی کوشش کی تو وہ تفتیش کار کی نظر میں آ گیا۔ پولیس کو اطلاع دیئے جانے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے پاس سے دونوں تحریف شدہ ٹکٹ نکل آئے۔ ڈرائیور نے 4 درہموں کی ادائیگی سے بچنے کے لیے ان دو ٹکٹوں میں جعل سازی کا اعتراف کر لیا۔