مینڈک کا گوشت ایک ایسی تحریرجو آپ کو ہنسنے پر مجبور کر دے

2019 ,اکتوبر 4



کچھ دیر پہلے خبر آئی کہ لاہور میں دو افراد پانچ من مینڈک کے گوشت سمیت گرفتار

اس پر بہت سے احباب حیران ہیں کہ آخر یہ لاہوریوں کو ہو کیا گیا ہے ، مینڈک کس کام کے لیے لے جائے جا رہے ہوں گے ، کچھ نے تو یہ بھی قیاس آرائی کی کہ یہ چائینیز ڈشز کے لیے سپلائی کیے جا رہے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان سب احباب کی غلط فہمی دور کر دوں ، باقیوں کی معلومات میں اضافہ کی غرض سے بتاتا چلوں کہ مینڈک کا گوشت وہائیٹ میٹ میں شمار ہوتا ہے ۔ جو جو احباب پری میڈیکل میں مینڈک کی چیر پھاڑ کر چکے ہیں وہ بخوبی جانے ہوں گے کہ یہ مینڈک اندر سے کس قدر اچھا سفید گوشت رکھتے ہیں ۔ بالخصوص دریائے راوی کے کیچڑ ميں یہ جانور بہ افراط پایا جاتا ہے ، سائز بھی خوب ہوتا ہے ۔ بڑی دکانوں کا مجھے نہیں پتا، لیکن جہاں جہاں چکن کے کباب فروخت کیے جاتے ہیں ، بالخصوص متوسط طبقہ والے علاقوں میں وہاں یہی گوشت مرغی کے قیمہ میں مکس کر کے اسے منافع بخش بنایا جاتا ہے ۔ ایسا ہی چائینز رائیس کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ مزید یہ کہ اس گوشت کی مدد سے اعلی کوالٹی کے چکن نگٹس ، برگر پیٹیز وغیرہ بھی بنائے جاتے ہیں ، یہ سب ان گلی محلوں کی دکانوں کو سپلائی کیے جاتے ہیں جہاں آپ کو سو روپے کا زنگر برگر یا دس روپے کے تین چکن نگٹس تازہ فرائی کر کے دئیے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ سردیوں میں انھی میڈکوں کا گوشت چکن سوپ کو ٹیسٹی اور گاڑھا بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ لاہور کی ایک مشہور حلیم کی دکان پر دس سال قبل چھاپا مار کر مینڈکوں کا گوشت برآمد کیا گیا تھا جسے وہ چکن حلیم کو گاڑھا کرنے اور لذیذ بنانے کے لیے استعمال کرتے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لسٹ بہت طویل ہے ، لیکن نتیجہ ایک ، کھانا ہمیشہ گھر کا ہی اچھا !!!

متعلقہ خبریں