بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 12:43 شام


خام تیل کے پیداواری ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی کے فیصلے سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کراچی (مانیٹرننگ رپورٹ) عوام ہوجائیں تیار ، کیونکہ بجلی مہنگی ہونے والی ہے ، خبر یہ ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن" یعنی فرنس آئل" اب مہنگا ہو چکا چھ ماہ کے دوران پاور سٹیشنوں میں استعمال ہونے والا ایندھنن 14ہزار تک مہنگا ہو گیا۔ فرنس آئل کی قیمت میں اضافے سے آئندہ آنے وال

ے دنوں میں عوام کو بجلی کا یونٹ مہنگا پڑ سکتا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جولائی سے دسمبر کے دوران مقامی ریفائنریز میں تیار کیا جانے والا فرنس آئل 14 ہزار 113 روپے اضافے سے 52 ہزار 615 روپے فی ٹن کا ہو گیا جبکہ چھ ماہ کے دوران ہی درآمدی فرنس آئل کے دام 7 ہزار 705 روپے سے بڑھ کر 43 ہزار 11 روپے فی ٹن تک پہنچ چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کے پیداواری ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی کے فیصلے سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے بجلی کے کارخانوں میں استعمال ہونے والا فرنس آئل مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو آئندہ آنے والے دنوں میں عوام کے لئے بجلی کی قیمت مزید بڑھ جائے گی۔