امریکہ میں لمبر جیک ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد

2017 ,جولائی 26



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست وسکونسن میں لمبر جیک ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ دنیا بھر سے تقریباً100سے زائد ماہر پیشہ ور لکڑ ہاروں نے انفرادی اور ٹیموں کی شکل میں حصہ لیا۔ 3روز تک جاری رہنے والے اس 58ویں سالانہ منفرد مقابلے میں برقی آرے، گرم آرے اور کلہاڑیوں سے موٹے تنے کاٹنے کے مقابلے ہوئے۔دنیا کے مختلف ممالک سے آئی ٹیموں اور انفرادی طور پر کھلاڑیوں کے درمیان برقی آرے، گرم آرے اور کلہاڑیوں سمیت اوزاروں سے درخت کے موٹے تنے کاٹنے اور توڑنے کے 20مختلف مقابلے کروائے گئے ۔

متعلقہ خبریں