جنرل باجوہ نے جنرل راحیل کی پالیسیاں جری رکھنے کو دوٹوک اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 17:57 شام

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد آج دفتر سنبھال لیا اور اپنے پہلے ہی روز انہوں نے پشاور اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ پشاور اور شمالی وزیرستان کے دوران فاٹا، خیبرپختونخوا اورمالاکنڈ کی سیکورٹی صورتحال جب کہ آپریشنز، بحالی وتعمیرنو کے اقدامات پر ب

ریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور دہشت گردی کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیاں برقرار رکھیں گے جب کہ دہشت گردوں کو ہرگز واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پیز کی واپسی مقررہ وقت پر مکمل ہوگی۔

اس سے قبل جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے جی ایچ کیو پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔