جرمین میڈیا بھی پاکستان مخالف زبان بولنے لگا

2016 ,نومبر 20



 

برلن (شفق ڈیسک) جرمن میڈیا نے الزام عائد کیا کہ افغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔ جرمن خبر رساں ادارے ’’ڈی ڈبلیو‘‘ کیمطابق ایک جرمن اخبار نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ افغان شہر مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔ جرمن اخبار بلڈ ام زونٹاگ نے اتوار کی اپنی اشاعت میں لکھا ہے کہ دس نومبر کے اس حملے کی تیاریاں چھ ماہ سے جاری تھیں۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ زیر حراست حملہ آور نے یہ تسلیم کیا کہ اسے دیگر چھ افراد کے ساتھ اِس حملے کیلئے طالبان نے پشاور میں بھرتی کیا تھا۔ دس نومبر کے اس حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جرمن اخبار کی اس رپورٹ اور طالبان کی جانب سے مہیا کی جانیوالی تفصیلات مختلف ہیں۔

متعلقہ خبریں