میں اتنی ہی فلسطینی ہوں جتنی کہ۔۔۔ سپر ماڈل جی جی حدید نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

2018 ,نومبر 18



سڈنی (ویب ڈیسک) امریکہ کی مشہور سپر ماڈل جی جی حدید نے کہا ہے کہ وہ جتنی ڈچ ہیں اتنی ہی فلسطینی بھی ہیں۔23 سالہ ماڈل کو چند ماہ قبل ووگ عریبیہ فیشن میگزین کیلئے حجاب پہن کر فوٹوشوٹ کرانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا

گیا تھا۔سڈنی میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل نے خود پر تنقید کرنیوالوں کو بھرپور جواب دیا اور کہا لوگوں نے مجھے کہا کہ میں عربی نہیں ہوں، اس لئے مجھے عرب خواتین کی نمائندگی نہیں کرنی چاہئے لیکن میں آدھی فلسطینی ہوں، حالانکہ میرے بالوں کا رنگ سنہری ہے لیکن اس کے باوجود مجھے اپنے آباؤ اجداد کی تہذیب کا خیال ہے اور میں اس کی عزت کرتی ہوں۔ ماڈل نے اپنے بوائے فرینڈ زین ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ زین ملک آدھا پاکستانی ہے اور آدھا انگریز، مجھے لگتا ہے جو لوگ دو تہذیبوں سے تعلق رکھتے ہیں دراصل وہ دو دنیاؤں کے لوگ ہوتے ہیں جو دونوں دنیاؤں کے درمیان ایک پل کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے خواتین کو خودمختار بنانے والی مہم ’’بی مور ہیومن‘‘ کی بھی حمایت کی۔جی جی حدید کے والد محمد حدید مسلمان ہیں اور ان کا تعلق فلسطین سے ہے جبکہ ان کی والدہ یولانڈہ حدید ڈچ امریکی ہیں۔

متعلقہ خبریں