سڑک پر برہنہ حالت میں چلتی لڑکی، لوگوں نے روک کر وجہ پوچھی تو آگے سے ایسی بات کہہ دی کہ سوال پوچھنے والوں کے چہرے بھی شرم سے لال ہوگئے
روم(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں گزشتہ دنوں سڑک پر اچانک ایک برہنہ لڑکی آ گئی۔ جب لوگوں نے اسے روک کر برہنہ گھومنے کی وجہ پوچھی تو اس نے ایسا جواب دے دیا کہ ہر سننے والا ششدر رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اٹلی کے شہر بولونا میں پیش آیا۔ لڑکی کو برہنہ سڑک پر چلتے دیکھ کر جب لوگوں نے پوچھا تو اس نے حیران کن طور پر یہ جواب دیا کہ ”مجھے لباس پہننا پسند ہی نہیں۔“رپورٹ کے مطابق کئی دیکھنے والے اس لڑکی کی ویڈیو اور تصاویر بنا رہے تھے لیکن اسے اس کی کوئی فکر ہی نہیں تھی اور بظاہر لگتا تھا کہ وہ اپنی بے لباسی، اور لوگوں کی اپنی طرف مرکوز ہوتی نظروں سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اس کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی تو صارفین اس پر برس پڑے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”کیا بکواس ہے، معمولی شہرت کے لیے لوگ کیا کیا کچھ کر گزرتے ہیں۔“ بعض صارفین نے لڑکی کے حق میں بھی بات کی۔ ایک نے لکھا کہ ”ایک بدصورت مرد کے برہنہ سڑک پر آنے سے خوبصورت لڑکی کا آنا بہتر ہے۔“