مردوں میں لڑکیوں کو کیا پسند ہے؟‘ تاریخی تحقیق میں سائنسدانوں نے سب سے بڑا راز بتادیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو مردوں میں سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہوتی ہے؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیے اب تک کئی تحقیقات کی جا چکی ہیں تاہم اب ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ معمہ حل کر دیا ہے۔ اس تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”اگرچہ مردوں کا خوش شکل ہونا، اچھی شخصیت کا مالک ہونا اور مالدار ہونا تین ایسی خصوصیات ہیں جو خواتین مردوں میں دیکھنا چاہتی ہیں لیکن مردوں کی ایک ایسی خصوصیت ہے جو خواتین کو سب سے زیادہ پسند ہوتی ہے اور وہ خصوصیت مردوں کا شریک حیات کی دیکھ بھال کرنا ہے۔“رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس سروے میں 18سے 34سال کی 2ہزار 176خواتین سے اس حوالے سے سوالات کیے جن میں سے حیران کن طور پر 89فیصد خواتین نے کہا کہ انہیں ایسے مرد سب سے زیادہ پسند آتے ہیں جو اپنی شریک حیات کا بہترین طریقے سے دھیان رکھتے ہوں، اس کی پروا کرتے ہوں اور دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھتے ہوں۔“ سادہ لفظوں میں خواتین کو نازبرداری کرنے والے مرد سب سے زیادہ پسند آتے ہیں۔77 فیصد خواتین نے مرد کا مالدار ہونا اور 75فیصد نے خوش شکل ہونا بھی سب سے پرکشش خصوصیت قرار دیا۔ اور ساتھ ساتھ شریک حیات کے لیے فکر مند ہونا بھی ہے۔