اپنے جسم پر ایک چیز جو نوجوان لڑکی ساری زندگی اپنے باپ سے چھپاتی رہی لیکن شادی کے موقع پر مجبوراً ظاہر کرنا پڑگئی، دیکھ کر والد کی سٹی گم ہوگئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب میں باپ نے اس کے بازو پر ایسی چیز دیکھ لی کہ اسے زندگی کا بڑا جھٹکا لگ گیا اور پل بھر میں اس کا بیٹی پر سے اعتماد جاتا رہا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ہرٹ فورڈ شائرکی 28سالہ ایمی ڈیویسن نامی لڑکی نے اپنے دائیں بازوں پر بہت سارے ٹیٹو بنوارکھے تھے۔ وہ ہمیشہ مکمل بازو والالباس پہن کر یہ ٹیٹو اپنے والد ’مارک‘ سے چھپا کر رکھتی تھی۔ کئی سالوں تک وہ ٹیٹو چھپا کر اپنے باپ کو دھوکہ دیتی رہی، کیونکہ اس کا باپ ٹیٹو بنوانے کو معیوب سمجھتا تھا اور ایمی کو معلوم تھا کہ اگر اس کے باپ کو پتا چل گیا تو وہ ناراض ہو گا۔ شادی کے روز جب ایمی نے عروسی جوڑا پہنا تو اس کا بازو عیاں ہو گیا اور اس کے باپ نے ٹیٹو دیکھ لیے جس پر وہ انتہائی رنجیدہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق مارک کا کہنا تھا کہ ”میں اپنی بیٹی کے بازو پر ٹیٹو دیکھ کر بہت جذباتی ہو گیا۔ آج تک اس نے مجھے اس قدر مایوس نہیں کیا جتنا آج کر دیا۔ اس کے بازو پر ٹیٹو دیکھ کر مجھے شدید جھٹکا لگا۔“ دوسری طرف ایمی کا کہنا تھا کہ ”میں خود سے شرمندہ ہوں کہ میں نے وہ کام کیا جو میرے والد کو پسند نہیں تھا۔ میرے باپ نے ہمیشہ مجھے بہت پیار دیالیکن میں انہیں کئی سال تک دھوکہ دیتی رہی۔ یہ ایک احمقانہ غلطی تھی جس نے اب مجھے اور میرے والد دونوں کو تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے۔“
