ٹیکسی سمجھ کر گاڑی میں بیٹھنے والی لڑکی کے ساتھ پیش آیا شرمناک ترین واقعہ جس نے پل بھر میں لڑکی کی پوری زندگی ہی تباہ کر دی

2017 ,اپریل 14



مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون رات گئے نیم مدہوشی کی حالت میں ایک نائٹ کلب سے نکلی تو غلطی سے ایک گاڑی کو ٹیکسی سمجھ کر اس میں جا بیٹھی، لیکن بدقسمتی سے یہ گاڑی ٹیکسی کی بجائے ایک جنسی بھیڑیے کا شکنجہ ثابت ہوئی، جس نے موقع ملتے ہی خاتون کی عصمت دری کر ڈالی۔ خاتون منگل کی شب تین سے چار بجے کے درمیان لولا لوز نائٹ کلب سے نکلی ہی تھی کہ سامنے کھڑی گاڑی میں جا بیٹھی۔ ڈپٹی انسپکٹر کرس موسپ نے بتایا ”ہم اس واقعہ کے متعلق زیادہ معلومات نہیں رکھتے لیکن یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہم عصمت دری کے الزامات کے تحت تحقیقات کررہے ہیں اور ملزم کی تلاش کررہے ہیں۔ ہم امید کررہے ہیں کہ جلد ہی ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ہمیں اس کے لئے عوام کی مدد بھی درکار ہوگی۔ میں یہ درخواست کرنا چاہوں گا کہ کسی کو بھی اس رات پیش آنے والے واقعے کے بارے میں کچھ معلوم ہو، جس گاڑی میں خاتون بیٹھی اس کے یا اس کے مالک کے متعلق کسی کو کچھ معلوم ہو، تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے تا کہ مجرم کو پکڑا جا سکے۔“اور اسے سزا دی جائے۔۔۔

متعلقہ خبریں