ایک آدمی کے گھر کے پاس زمین میں کیا دفن تھا۔۔۔۔ جان کر آپ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا

2017 ,مارچ 26



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص کو اپنے گھر کے قریب زمین کے اندر کچھ ہلتا ہوا نظر آیا۔ اس نے زمین کھود کر دیکھا تو وہاں ایسی چیز موجود تھی کہ جان کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اوڑیسا کے ضلع جج پور میں پیش آیا ہے جہاں ایک نومولود بچی کو ماں باپ نے زندہ زمین میں گاڑ دیا تھا۔ جب اس شخص نے زمین میں کوئی چیز ہلتے ہوئے دیکھی اور اوپر سے مٹی ہٹائی تو نیچے بچی دیکھ کر حیران رہ گیا۔رپورٹ کے مطابق اس شخص نے بچی کو قریبی ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس بدبخت ماں باپ کے ہاں پہلے ہی پانچ بیٹیاں پیدا ہو چکی تھیں۔ انہوں نے چھٹی بیٹی پیدا ہونے پر اسے زندہ دفن کر دیا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان والدین کے خلاف مقدمہ درج ہو سکا ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں لڑکیوں کو کوکھ میں ہی مار دینے کی روایت بدرجہا اتم پائی جاتی ہے۔ 2016ءکی ایک سروے رپورٹ کے مطابق بھارت میں اس جنسی تفاوت کی وجہ سے 30لاکھ بچیاں لاپتہ کی جا چکی ہیں، جن کی پیدائش کا ریکارڈ تو موجود ہے لیکن اب ان کا کوئی سراغ موجود نہیں۔ ممکنہ طور پریہ بدقسمت بچیاں پیدائش کے فوراً بعد ہی والدین کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتاری جا چکی ہیں۔ لیکن پیدا کرنے والی ماں کو یہ نہیں پتہ ہوتا کہ وہ بھی تو ایک ماں ہے اور نہ ہی ظلم باپ کو اس بات کا خیال آتا ہے کہ وہ ایک ماں کے بدن سے ہی پیدا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں