پاکستان میں خواتین کیساتھ جنسی تعصب کیخلاف لڑکیوں کی سائیکل ریلیاں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 05, 2017 | 19:52 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں خواتین کے ساتھ جنسی تعصب کیخلاف درجنوں لڑکیاں سڑکوں پر آگئیں جنہوں نے بائیک ریلیاں نکال کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا یا ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مقامات پر بلا خوف و خطر خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ”گرلز ایٹ ڈھاباز“ کے زیر اہتمام” گرلز آن بائیکس “کے عنوان سے اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں سائیکل ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ریلیوںکا مقصد عوامی تقریبات میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینا ، عوامی مقامات پر خواتین کے

آنے جانے پر پابندیوں کیخلاف جدوجہد کرنا اور لوگوں میں آگاہی کا پرچار کرنا تھا۔

گرلز ایٹ ڈھاباز “کی رکن مہر بانو نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہماری حکمت عملی کا مقصد عوامی مقامات پر خواتین کی شرکت یقینی بنانا ہے “۔پاکستان میں تقریباُُ 60فیصد لوگ 30سال کی عمر سے کم ہیں مگر اس اسلامی ملک میں نوجوان خواتین کونوکریوں میں رکاوٹ جبکہ مردوں کے غلبے والے عوامی مقامات پر جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ لڑکیوں کو ہر وقت اپنی عزت کا خوف لگا رہتا تھا۔ اور آئے روز عصمت دری کے واقعات سننے اور پڑھنے مین آرہے تھے لیکن اب اس ریلی نے لڑکیوں میں خود اعتمادی پیدا کی ہے۔ کہ وہ اپنے حق میں آواز اٹھا سکتی ہیں۔