بھارت پولیس الکار کی اون ڈیوٹی حرکات نے سب کے پوش اڑا دئیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 25, 2017 | 22:12 شام

لکھنؤ(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کے سامنے سیلفی لینے پر وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔نیو نیوز کے مطابق بھارت میں خاتون پولیس اہلکاروں کو اجتماعی زیادتی کے بعد تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی زیر علاج 45سالہ خاتون کے سامنے سیلفی لینے کے جرم پر نوکریوں سے معطل کر دیا گیا ۔یو پی کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی نے خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ہسپتال میں خاتون کی نگرانی پر معمور پولیس کانسٹبلز وقت گزاری کیلئے متاثرہ خاتوں کے سامنے سیلفی لیتی رہی تاہم اہلکاروں کی تصویر منظر عام آنے پر لوگ نے کافی تنقید کا نشانہ بنایا تو پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی ہوش آیا۔ ہوش میں آتے ہی وزیر اعلیٰ ان پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔