بیوقوف لڑکیوں کے نام ایک تحریر

2020 ,فروری 1



کچھ کڑوے مگر سچے سوال ان بیوقوف لڑکیوں کے نام جو لڑکوں سے دھوکہ کھانے کے بعد روتی ہیں۔

تو آپ کو ایک لڑکے نے دھوکہ دے دیا..؟
ہمممم....
کیسے دے دیا دھوکہ..؟
کچھ روشنی ڈالنا پسند کریں گی..؟؟
اس نے آپ کو پھنسایا..؟؟
مگر کیسے..؟؟
کوئی پھنس کیسے سکتا ہے بھلا؟
جب تک خود پھنسنا نہ چاہے..؟
سٹارٹ میں کیوں نہ دھتکار دیا اس لڑکے کو..؟
آپ کے گھر کا ماحول بھی سخت ہے.
ابو کے غصے سے ڈر لگتا ہے..؟
بھائیوں سے بھی ڈرتی ہیں..؟
اس سب کے باوجود بھی چکر چلا لیا..؟
ہممممم......
جب گھر کے ماحول کی سختی کا بھی علم تھا پھر بھی موبائل پر باتیں اور چھپ کر ملاقاتیں..؟
امی سے جھوٹ بول کر گھر سے باہر جانا..؟
آپ تو بہت بہادر ہوئیں نہ پھر..؟؟
اس بہادری کا ایسا ہی صلہ ملنا تھا نا؟
اچھا نہ سہی برا ہی سہی.
پھر اب کیوں روتی ہیں آپ..؟
کہ وہ یہ کہہ کر چھوڑ گیا کہ جو ایک غیر مرد کیلئے اپنے والدین کو دھوکہ دے سکتی ہے میں اس پر کیسے بھروسہ کر سکتا ہوں.
ثابت ہوا کہ صرف اس نے دھوکہ نہیں دیا بلکہ آپ نے اپنی مرضی سے بھی دھوکہ کھایا. بے شک تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے اور قصور بھی یہاں دونوں کا ہے مگر سزا صرف آپ کو ہی ملے گی کیونکہ ہمارے معاشرے کا یہی دستور ہے..!
میری بہنوں سنو!!!!

لڑکے بھی صرف اس لڑکی کی عزت کرتے ہیں جو اپنی عزت خود کرتی ہو، سمجھدار لڑکیاں ایسے احمقانہ قدم نہیں اٹھاتیں، ان کو اپنی اور والدین کی عزت کا پاس بھی ہوتا ہے اور اس بات کا احساس بھی کہ ایک غلط قدم ان کو ایسی پستی میں دھکیل دے گا جس سے نکلنا بہت مشکل ہو جائے گا..
یہ ایک تلخ سچائی ہے کہ ہمارے معاشرے میں مرد کا گناہ معاف کر دیا جاتا ہے مگر لڑکی کا گناہ معاشرہ تو کیا اپنے گھر والے بھی معاف نہیں کرتے..!!

مرد حضرات سے گزارش ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔

آپ دوسروں کی بیٹیوں کو پاکیزہ رہنے دیں تو آپ کو بھی پاکیزہ بیوی ضرور ملے گی، اور آپ کی بہن بیٹی بھی پاکیزہ رہے گی،
ان شا اللہ
بات اتنی مشکل نہیں جس پر عمل نہ ہو سکے، اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی آرزو رکھتے ہیں تو دوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھیں،
کیونکہ قران پاک میں ہے!!

الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ ۚ﴿٢٦﴾
(سورة النور)

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے ہیں۔ اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں-

اللہ تعالٰی مجھ گناہ گار سمیت ہم سب مسلمانان عالم کو حیا اور پاکدامنی کا خیال رکھنے اور بے پردگی سے بچنے کی سعادت نصیب فرماتے ہوئے عین صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں ...
آمین ثم آمیــــــــــــن یا رب العالمیـــــــــــــــــــن ۔

متعلقہ خبریں