فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کی کمی سے 1245 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 04, 2017 | 16:31 شام
کراچی(مانیٹرنگ)سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور86 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار 650 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43 ہزار 414 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 750 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 642.85 روپے پرمستحکم رہی۔