سانحہ بلدیہ کیس کی تحقیقات میں "گولی"چلنے لگی،سنسنی پھیل گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 28, 2016 | 17:46 شام

کراچی (مانیٹرنگ) سانحہ بلدیہ کیس میں گرفتار ایک اور ملزم نے تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات کردیئے۔ غلام علی عرف گولی کا کہنا ہے کہ فیکٹری جلانے کا منصوبہ بلدیہ سیکٹر آفس کے گراؤنڈ میں بنایا، عبدالرحمان بھولا کے ساتھ فیکٹری پہنچ کر دروازے بند کئے اور کیمیکل پھینک کر آگ لگائی، نہیں پتا تھا کتنے لوگ مارے گئے۔سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار رحمان بھولا کے قریبی ساتھی غلام علی عرف گولی نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کردیئے، کہتا ہے فیکٹری جلانے کا منصوبہ سیکٹر آفس کے گراؤنڈ میں
غلام علی کا مزید کہنا ہے کہ فیکٹری پہنچ کر دروازے بند کئے اور کیمکل پھینک کر آگ لگائی، رحمان بھولا، کالو ڈاڈا اور فریال کے ہاتھ میں کیمیکل کی تھیلیاں تھیں جبکہ کار سے کیمیکل کا ایک کین بھی نکال کر فیکٹری میں پھینک گیا، آگ لگانے کے وقت لڑکوں کے پاس اسلحہ بھی تھا۔