معروف اداکار  ’’گووِندا‘‘ کی بیٹی کو بھارتی فلموں میں کاسٹ کیوں نہیں کیا جا رہا ؟

2017 ,جولائی 9



نئی دہلی (مانیٹرنگ رپورٹ)بالی ووڈ کے کئی فنکاروں کے بچے انڈسٹری میں آچکے ہیں۔ متعدد آنے کو بالکل تیار ہیں لیکن 80 اور 90ءکی دہائی کے معروف اداکار گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا نے صرف ایک ہی فلم میں کام کیا اور اس کے بعد وہ کسی فلم میں نظر نہ آئیں۔
یہ افواہیں بھی خوب پھیلیں کہ گووندا جو کبھی سلمان خان کے بہت قریبی دوست ہوا کرتے تھے، اپنی بیٹی کو انڈسٹری میں کامیاب طریقے سے متعارف نہ کرانے پر سلمان خان سے بھی ناراض ہوچکے ہیں جبکہ ان کی بیٹی اپنے والد کے کام کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں مگر ایسا ممکن نظر نہیں آتا، انہوں نے صرف ایک فلم ”سیکنڈ ہینڈ ہسبنڈ“ میں کام کیا جو سمیپ کینگ کی ڈائریکشن میں بنی تھی اور اس کے بعد وہ کسی بھی فلم میں نظر نہیں آئیں۔

متعلقہ خبریں