غریب پرور حکومت کا عظیم فیصلہ،ٹماٹر کی قیمت 75 روپے کلو مقرر اس پر بھی عمل نہ کراسکی

2017 ,مارچ 29



 

لاہور(مانیٹرنگ) گزشتہ روز پرچون سطح پر ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9روپے کمی ہوئی اور اسکا ریٹ 264روپے سے کم ہو کر 255روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ ٹماٹر کے سرکاری ریٹ میں 15روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے جس سے اس کا ریٹ 90روپے سے کم ہو کر 75روپے ہو گیا ہے تاہم ٹماٹر کی گراں فروشی جاری رہی اور بیشتر علاقوں میںدکاندار ضارفین کو ایک کلو ٹماٹر 100روپے سے لے کر 140روپے تک فروخت کئے۔دریں اثنا صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی زیر صدارت مرغی کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس میں پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے وزیر خوراک کو صوبے میں مرغی کی قلت اور آئندہ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر کی جانب سے مرغی کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے پی پی اے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی و بیشی کااختیار کسی فرد یا ادارے کے ہاتھ میں نہیں ہوتا،اس کی قیمتیں مارکیٹ میں موجود طلب و رسد کے بنیادی اصول کے تحت ہوتی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں