کراچی :31برس میں85 ہزار نامعلوم افراد کی تدفین کاانکشاف
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 07, 2017 | 12:03 شام
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)1986 سے اب تک دفن کی گئی85ہزار نعشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ یہ بات لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران پولیس رپورٹ کے ذریعے سامنے آئی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایدھی قبرستان میں85 ہزار لاوارث نعشیں دفن ہیں۔ رپورٹ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔ عدالت نے لاوارث نعشوں کے ورثاء کی تنعش کیلئے جامع میکنزم بنانے کا حکم دیدیا ہے عدالت نے ہدایت کی کہ بم دھماکوں میں جاںبحق افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے اور دیگر ضروری اقدامات کئے جائیں حکومت سندھ کی جانب سے چیف سیکرٹری کے فوکل پرسن نے عدالت کو بتایا کہ لاوارث نعشوں کی شناخت‘ ورثاء کی تنعش کیلئے میکنزم زیرغور ہے عدالت نے ریمارکس دیے کہ لاپتہ افراد سے متعلق صورتحال تشویشناک ہے ۔